انتخابات میں ملی ہار سے پی ڈی پی کے کارکنان دلبرداشتہ نہیں ہوئے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (etv bharat) ترال: مرکز کے زیر انتظام ہوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شکست پر تجزیہ شروع کردی ہے۔دوسری طرف لوک سبھا انتخابات میں پی ڈی پی کی مایوس کن کارکردگی نے وادی کشمیر میں ایک نئی سیاسی بحث کو جنم دیا ہے۔
اس کے باوجود پی ڈی پی لیڈروں کا کہنا ہے پارٹی تمام تر چیلنجز کے باوجود چٹان کی طرح کھڑی ہے۔حالیہ کارکردگی سے پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔پارٹی کے سینیر لیڈر و ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کا کہنا ہے کہ نتائج اگرچہ پارٹی کے حق میں نہیں رہے اس کا مطلب گرگز یہ نہیں ہے کہ ہم مایوس ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ہم نے غور و فکر شروع کردی ہے۔رہنماوں کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔ہم یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہماری تیاریوں میں خامیاں کہاں رہی ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ چار اگست 2019کے بعد ہی پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کی گئی ۔اس دوران متعدد لیڈران نے پارٹی کو خیر باد بھی کہا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا وادی خاص کر جنوبی کشمیر میں پی ڈی پی کی گرفت کمزور ہو گئی؟
تاہم ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کارکنان ہمارے ساتھ رہے۔کارکنان پی ڈی پی کے ایجنڈے پر کاربند رہے تاہم تمام صورتحال کے باوجود پی ڈی پی نے تن تنہا لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا جبکہ دیگر پارٹیوں نے ملکر یا پراکسی کے طور انتخابات لڑیں۔