اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ انکاؤنٹر میں اسپیشل فورسز کا ایک نائب صوبیدار ہلاک - KISHTWAR ENCOUNTER

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں اسپیشل فورسس کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔

کشتواڑ انکاؤنٹر میں اسپیشل فورسز کا ایک نائب صوبیدار ہلاک
کشتواڑ انکاؤنٹر میں اسپیشل فورسز کا ایک نائب صوبیدار ہلاک (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2024, 6:34 PM IST

Updated : Nov 10, 2024, 6:40 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں کشتواڑ ضلع کے کیشوان علاقے کے گیدری جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم کے دوران اسپیشل فورس کا ایک نائب صوبیدار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی 16 کور نے پیرا کمانڈو کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کمانڈو کی شناخت 2 پیرا ایس ایف کے نائب صوبیدار راکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وائٹ نائٹ کور (16 کور) نے کہاکہ "جی او سی وائٹ نائٹ کور اور تمام ٹینک 2 پارہ (ایس ایف) کے بہادر دل نائب صوبیدار راکیش کمار کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ راکیش فورسس کے مشترکہ آپریشن کا حصہ تھے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر

اس سے پہلے دن میں گدری جنگل میں مشترکہ فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا تھا اور وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ فورسز کی جانب سے اب بھی محاصرہ برقرار رکھے ہوئے ہیں لیکن گھنے جنگلاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے فورسس کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انکاونٹر اس وقت شروع ہوا جب فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ تلاشی ٹیم نے کیشوان جنگل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا، جہاں حال ہی میں دو ولیج ڈیفنس گارڈز نذیر احمد اور کلدیپ کمار کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں یہ تیسرا انکاونٹر ہے۔ قبل ازیں سرینگر کے زبروان جنگل میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ "عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس اور سیکورٹی فورسز پر مشتمل ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا"

Last Updated : Nov 10, 2024, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details