اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں میں غیر ریاستی ٹورسٹ گائیڈ پر مسلح افراد کا حملہ - Shopian attack - SHOPIAN ATTACK

Militant Attack in Shopian اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ کو گولی مارکر زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی سرینگر ریفر کیا گیا۔

non-local-tourist-guide-shot-at-in-south-kashmir-shopian
شوپیاں میں غیر ریاستی ٹورسٹ گائیڈ پر مسلح افراد کا حملہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 10:00 PM IST

Updated : Apr 8, 2024, 10:17 PM IST

شوپیاں میں غیر ریاستی ٹورسٹ گائیڈ پر مسلح افراد کا حملہ

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک ٹورسٹ گائیڈ پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جبکہ اس ٹورسٹ گائیڈ کو شوپیاں اسپتال سے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک غیر ریاستی ٹورسٹ گائیڈ جس کی شناخت ذرائع نے دل رنجیت سنگھ ساکن دہلی کے بطور کی ہے پر نامعلوم افراد نے آج شام دیر گئے شوپیاں ضلع کے پادپاون علاقے میں فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔
زخمی ٹورسٹ گائیڈ کو علاج معالجے کے لیے فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیاں لایا گیا، جہاں ابتداہی مرہم پٹی کے بعد اسے بہتر علاج معالجہ کے لیے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں فائرنگ، غیرمقامی شخص ہلاک، ایک زخمی
ذرائع سے معلوم ہوا کہ دل رنجیت سنگھ جو دہلی کا رہنے والا ہے ایک ٹورسٹ گائیڈ ہے جو جرمنی سے آئے ہوئے دو سیاحوں کو وادی کشمیر سیر و تفریح کیلئے لایا تھا اور سبھی ضلع شوپیاں کے پادپاون علاقے میں دانس ریزارٹ نامی ایک ہوٹل میں رات کیلئے رکے تھے۔

اس حملے کے بعد پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر حملہ آواروں کی تلاش شروع کی ہے۔

Last Updated : Apr 8, 2024, 10:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details