بانڈی پورہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران نصف درجن سے زائد دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ آگ کے سبب گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے سبب دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی قصبہ گریز کے داور بازار میں دوران شب اچانک آگ نمودار ہوئی اور اس خوفناک واقعے میں کئی دکانیں پورہ طرح سے خاکستر ہوگئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ داور گریز میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی سخت کوششوں کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، تاہم اس دوران آگ کے سبب سات دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔