جموں(جموں و کشمیر) : نیشنل کانفرنس کے رہنما و جموں و کشمیر کی قانون ساز کونسل کے سابق ممبر سید محمد رفیق شاہ نے جمعہ کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔شاہ کا پارٹی میں استقبال جموں و کشمیر یوٹی بی جے پی صدر رویندر رینا نے پارٹی دفتر تریکوٹہ نگر جموں میں کیا۔
یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سابق وزیر مشتاق بخاری نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی،جبکہ نیشنل کانفرنس کے کئی سرکردہ لیڈران بشمول کٹھوعہ ضلع صدر سنجیو کھجوریہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی حامیوں اور ضلعی عہدیداروں نے بھی گزشتہ ماہ نیشنل کانفرنس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔