گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک بیداری پروگرام کے ساتھ قومی روڈ سیفٹی ماہ کا اختتام ہوا۔ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کے دیگر حصوں کے علاوہ 15 جنوری 2024 کو قومی روڈ سیفٹی مہینہ شروع ہوا تھا۔روڈ سیفٹی ماہ کے دوران مختلف پروگرامز کے انعقاد کئے گئے تاکہ لوگوں کو ٹریفک ضابط کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔
بیداری پروگرام میں ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ، ایس ایس پی ٹریفک دیہی رویندر پال سنگھ اور اے آر ٹی او گاندربل کے علاوہ طلباء اور مقامی شہری اس بیداری پروگرام میں موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ قومی روڈ سیفٹی ماہ ختم نہیں ہوا آج سے یہاں ایک نئی شروعات ہوئی ہے۔اس کے تحت عام لوگوں کو ٹریفک ضابط پر ہر حال میں عملدرآمد کرنا ہوگا۔