اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام بن میں این سی کا یک روزہ کنونشن منعقد

پہاڑی ضلع رام بن میں این سی کی جانب سے منعقدہ یک روزہ کنونشن میں پارٹی وکروان کے علاوہ مختلف عوامی وفود نے شرکت کی۔

رام بن میں این سی کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد
رام بن میں این سی کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

رام بن میں این سی کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد (ای ٹی وی بھارت)

رام بن:صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کنونشن کی صدارت ممبر اسمبلی برائے رام بن ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے کی جس میں حلقہ انتخاب رام بن کے پارٹی ورکران سمیت پارٹی عہدیداران کے علاوہ مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود نے بھی شرکت کی۔

حالیہ انتخابات میں ضلع رام بن کی دونوں نشستوں پر جیت کے بعد یہ نیشنل کانفرنس کا ضلع میں پہلا کنونشن تھا جس میں ورکران نے حلقہ انتخاب رام بن کے دور دراز علاقہ جات کے بنیادی مسائل پر لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی ورکران سمیت عوامی وفود نے لیڈران سے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر ایم ایل اے ارجن سنگھ راجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر سبھی بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ڈیلی ویجرز کو مستقل نوکری فراہم کرنے کے حوالہ سے راجو نے کہا کہ ان کی سرکار اس کے لیے وعدہ بند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ضلع رام بن میں خاکروب کے ہڑتال پر جانے سے پورا بازار کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کے مکمل اور پائیدار حل کے لیے ’’سرکار کے ساتھ سبھی مسائل کو کو اجاگر کرکے حل تلاش کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:سرینگر جموں شاہراہ پر قائم رامبن اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، عوام پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details