سری نگر: جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما آغا روح اللہ مہدی ریزرویشن پالیسی پر عمر عبداللہ کی قیادت والی اپنی ہی پارٹی کی حکومت کے خلاف پیر کو سری نگر میں احتجاج کریں گے۔
روح اللہ کا احتجاج جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نافذ کیے گیے ریزرویشن قوانین پر نظرثانی کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل کے ہفتوں بعد ہونے جا رہا ہے۔
روح اللہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اگر حکومت جموں و کشمیر کے طلبہ اور لوگوں کے اٹھائے گئے مسائل کو حل نہیں کرتی ہے، تو وہ ریزرویشن پالیسی پر این سی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔
وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر احتجاج:
این سی ایم پی نے کہا کہ وہ پیر کو دوپہر 2 بجے دارالحکومت گپکار میں چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔ پچھلے کچھ دنوں سے، سوشل میڈیا پر بہت سے نیٹیجینس روح اللہ کو 22 دسمبر کے احتجاج کے بارے میں یاد دلارہے ہیں۔ انہوں نے اب ان سے کہا ہے کہ وہ پیر کو احتجاج کریں گے۔