اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس ہی عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے: این سی امیدوار ارشاد رسول - JK Assembly Polls - JK ASSEMBLY POLLS

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں متحرک ہوچکی ہیں۔ ہر پارٹی اپنے اپنے انتخابی منشور کے ساتھ عوام میں جارہی ہے۔ اور عوام کے لئے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کررہی ہے۔

نیشنل کانفرنس ہی عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے: این سی امیدوار ارشاد رسول
نیشنل کانفرنس ہی عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے: این سی امیدوار ارشاد رسول (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 6:59 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج نیشنل کانفرنس سوپور یونٹ کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران نیشنل کانفرنس کے سوپور امیدوار ارشاد رسول کار کے علاوہ پارٹی سے وابستہ کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ارشاد رسول کار نے کہا کہ سوپور میں کافی مشکلات ہے اور آنے والے انتخابات میں ہم محنت کریں گے اور اب وقت آگیا ہے کہ سوپور میں اپنا نمائندہ ہوں کیونکہ کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نیشنل کانفرنس ہی عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے: این سی امیدوار ارشاد رسول (Etv bharat)

انہوں نے کہا کہ سوپور قصبہ کی بات کرے تو ایک زمانے میں اس کو چھوڑا لندن کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن بدقسمتی سے جو یہاں کشمیر میں حالات رہے اس میں سوپور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوںکہ جب ہم ترقی کی بات کرتے ہیں تو ہم ابھی بھی کافی دور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پارلیمانی انتخابات میں دیکھا کہ کیسے لوگوں کو بےوقوف بنایا گیا لیکن اب لوگوں کو سب پتہ ہے کہ کس امیدوار کو کامیاب کرنا ہے۔؎

ارشاد کار نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیر کے ساتھ ساتھ سوپور قصبہ میں بھی کافی مسائل ہے اور اس سب سے زیادہ اگر کوئی مشکل میں ہے وہ ایک فروٹ گرور ہے اور اس کے علاوہ نوجوانوں میں جو بےروزگاری ہے وہ ایک چیلینج ہے۔ موصوف نے کہا کہ اس وقت نیشنل کانفرنس کے ساتھ لوگ جوق در جوق جڑ رہے ہیں کیونکہ ان کو بھروسہ ہے کہ اگر کوئی تنظیم کام کرتی ہے تو وہ نیشنل کانفرنس ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details