سرینگر (جموں کشمیر) :محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانہ درجے تک کی برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مغربی ہواWestern Disturbance کی ایک لہر کشمیر کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کے برف و باراں کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ وادی کشمیر میں بدھ کو صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی - kashmir weather
وادی کشمیر میں ابر آلود مطلع کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔
Published : Mar 13, 2024, 2:01 PM IST
محکمہ موسمیات نے بعد ازاں وادی میں 15 سے 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ظاہر ہے۔ ادھر، وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہلگام میں منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ، سرحدی ضلع کپوارہ میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Snowfall in Kashmir ends Dry Spell: کشمیر میں برفباری سے خشک موسم کا خاتمہ