حاجن (بانڈی پورہ) :شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منفرد انداز میں لوگوں کو ترغیب دی گئی۔ ضلع کے حاجن علاقے میں عوام کو ووٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی غرض سے ٹانگہ ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ ٹانگہ ریلی میں حکام، مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی عوام کو پولنگ ڈے پر اپنی رائے دیہی کا استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
میونسپل کمیٹی حاجن کے ایگزیکٹیو آفیسر کی موجودگی اپنی نوعیت کی انوکھی ٹانگا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، یہ ریلی علاقے کے حاجن پل سے کاٹھ پورہ تک انجام دی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق ریلی کا مقصد لوگوں میں الیکشن سے متعلق بیداری کو عام کرنا اور بارہمولہ پارلیمانی حلقہ پر 20 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنا ہے۔