اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں بی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج - Lok sabha Election 2024

PDP protests in Srinagar: اننت ناگ-راجوری نشست پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انتخابات کے تاریخ کو مؤخر کرنے کے خلاف اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے حکمران جماعت بی جے پی کی ہدایت پر یہ فیصلہ لیا۔

سرینگر میں بی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج
سرینگر میں بی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 4:35 PM IST

سرینگر میں بی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

سرینگر: سرینگر میں پی ڈی پی کے دفتر میں آج درجنوں کارکنان نے مظاہرے کئے اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے پارٹی دفتر سے باہر آنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے ان کو سڑک پر جانے کی اجازت نہیں دی۔

پی ڈی پی کے سابق وزیر نعیم اختر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم اور مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہونے کا بہانہ بنا کر الیکشن کو مؤخر کرنا لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کو لوگوں کے ووٹ کی قدر کرنی تھی اور اپنی متعین وقت پر انتخابات منعقد کرنے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پونچھ راجوری سے قبل ادھمپور میں بھی انتخابات منعقد ہوئے اور وہاں بھی کئی علاقوں میں سڑک رابطہ نہیں تھا اور موسم بھی خراب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی پی کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے کوئیل علاقے کا دورہ کیا

غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ-راجوری میں 25 مئی کو انتخابات کی نئی تاریخ طے کی ہے۔ اس حلقے میں 7 مئی کو انتخابات ہونے تھے۔ لیکن بھاتیہ جنتا پارٹی، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی نے ان انتخابات کو مئوخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اس مطالبے کی مخالفت کی تھی

ABOUT THE AUTHOR

...view details