ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رکن اسمبلی غلام محی الدین میر نے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر راجپورہ کا دورہ کیا - MLA GHULAM MOHIUDDIN MIR

نو منتخب ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر نے این ٹی پی ایچ سی اور گورنمنٹ ڈگری کالج راجپورہ کا دورہ کیا۔

رکن اسمبلی غلام محی الدین میر نے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر راجپورہ کا دورہ کیا
رکن اسمبلی غلام محی الدین میر نے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر راجپورہ کا دورہ کیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2024, 9:04 AM IST

راجپورہ : حلقہ راجپورہ سے قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین میر نے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد تحصیل راجپورہ کا اپنا پہلا دورہ کیا اور عوامی شکایات اور مطالبات کو غور سے سماعت کیا۔ غلام محیدالدین میر نے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر راجپورہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

رکن اسمبلی غلام محی الدین میر نے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر راجپورہ کا دورہ کیا (ETV Bharat)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور یقین دہانی کرائی کہ ہیلتھ کیئر کے تمام مطالبات اور شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر نے اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں 2020 سے گورنمنٹ ڈگری کالج راجپورہ کی عمارت تعمیر ہو رہی ہے اور آج تک نامکمل ہے۔ انہوں نے طلباء کو ان کی تعلیم کے حصول میں بہتر تعلیمی انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے منصوبے کی تکمیل میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

غلام محی الدین میر نے کہا کہ علاقے کے تمام مطالبات اور شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا اور حلقہ راجپورہ کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال میں سٹاف کی کمی پر انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو طبی سہولیات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.