ETV Bharat / bharat

وقف ترمیمی بل کا مطالعاتی جائزہ لینے کےلئے جے پی سی ارکان پانچ شہروں کا دورہ کریں گے

وقف ترمیمی بل کا جائزہ لینے کےلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان پانچ شہروں کا مطالعاتی دورہ کریں گے۔

وقف ترمیمی بل کا مطالعاتی جائزہ لینے کےلئے جے پی سی ارکان پانچ شہروں کا دورہ کریں گے
وقف ترمیمی بل کا مطالعاتی جائزہ لینے کےلئے جے پی سی ارکان پانچ شہروں کا دورہ کریں گے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2024, 9:31 AM IST

نئی دہلی: لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وقف (ترمیمی) بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پانچ شہروں کا مطالعاتی دورہ کرے گی۔ وقف (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے کےلئے بنائی گئی کمیٹی 9 نومبر سے 14 نومبر تک گوہاٹی، بھونیشور، کولکتہ، پٹنہ اور لکھنؤ کا دورہ کرے گی۔ جوائنٹ سکریٹری جے ایم بیساکھ کی طرف سے ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ مطالعاتی دورہ کا پروگرام کمیٹی کے اراکین کو مجوزہ بل کے جائزے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وقف (ترمیمی) بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان 09.11.2024 سے 14.11.2024 تک گوہاٹی، بھونیشور، کولکتہ، پٹنہ اور لکھنؤ کا مطالعاتی دورہ کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ جو ارکان اس دورے میں شامل ہونا چاہتے ہیں انہیں یکم نومبر تک ایک مخصوص پروفارما پر کرکے جمع کرنا ہوگا۔ ایوان کے اسپیکر کی طرف سے رہنما خطوط کا ایک سیٹ بیان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، جس میں کمیٹی کے اراکین کو دورہ کے دوران اپنے ساتھ ساتھی لانے کے مسئلہ سے متعلق ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ارکان کے ہوائی سفر کے بندوبست اور ٹکٹ کی خریداری سے متعلق بھی ہدایات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کا اہم اجلاس، کمیونٹی کی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا

مطالعاتی دورہ قانون سازی کے جائزے کے عمل کا حصہ ہے اور وقف بل میں مجوزہ ترامیم کے مضمرات کو سمجھنے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا تعلق بھارت بھر میں وقف املاک کے انتظام اور ان کو منظم کرنے سے متعلق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.