ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ابتدائی رجحانات پر عمر عبدللہ کا ردعمل - Omar Abdullah response early trends
Omar Abdullah response early trends لوک سبھا انتخابات کےووٹوں کی گنتی کا عمل جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں جاری ہے اور ابتدائی رجحانات کا سلسلہ جاری ہے جس پر عمر عبداللہ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
Published : Jun 4, 2024, 10:07 AM IST
سرینگر: ابتدائی رجحان سامنے آنے کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے امیدوار اور سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شروعاتی رجحانات اسی طرح برقرار رہے تاکہ جموں وکشمیر میں این سی جیت طے ہوپائے۔ انہوں نے کہا یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ اس وقت این سی کے امیدوار تینوں سیٹوں پر آگے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بارہمولہ میں عمر عبداللہ سبقت لئے ہوئے تو انہوں ہستے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے اور ہم امید کرتے ہیں خدا کریں یہ رجحانات آخر لمحے تک رہے گے اور این سی کی جیت یقینی بن جائے
واضح رہے ملک کی 543 نشستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی پانچ سیٹوں اور لداخ کی ایک سیٹ پر اس وقت گنتی کا عمل جاری ہے ۔ایسے میں جو ابتدائی رجحان سامنے آرہے ہیں۔سرینگر مں این سی ،پی ڈی پی اور عوامی نیشنل کانفرنس کےدرمیان مقابلہ سخت ہے اور جو ابتدائی نتائج دیکھنے میں آرہا ہے اس میں این سی آغاہ روح اللہ سبقت لیے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اننت ناگ -راجوری سیٹ پر بھی این سی کے میاں الطاف سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں اسی طرح شمالی کشمیر کی بارہمولہ سیٹ پر جیل میں انتخاب لڑ رہے انجنئیر رشید سبقت میں دکھ رہا ہے۔وہاں مقابلہ این سی کے سابق وزیر اعلی عبدللہ ،پپلز کانفرنس کے سجاد لون اور پی ڈی کے فیاص احمد اور عوامی اتحاد پارٹی کے انجینئر شامل ہیں