اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پارلیمانی انتخابات میں امیدواروں پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی کے اجلاس منعقد - Lok sabha election 2024

Lok Sabha Elections 2024 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں نے کشمیر کی پارلیمانی نشستتوں پر ممکنہ امیدواروں کے متعلق تبادلہ خیال کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کا پی ڈی پی کو سیٹ نہ دینے کے بعد دنوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے والے ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 8:22 PM IST

پارلیمانی انتخابات میں امیدواروں پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی کے اجلاس منعقد

سرینگر: پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے آج پارٹی صدور کی قیادت میں امیدواروں کے متعلق پارٹی لیڈران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

نیشنل کانفرنس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ پارلیمانی نشست پر ممکنہ امیدواروں کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ یہ اجلاس این سی صدر فاروق عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ان کے فزند اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی مجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ-کپواڑہ نشست پر اس اجلاس میں چار ممکنہ امیدواروں بشمول چودھری رمضان، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون اور آغا روح اللہ پر تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں موجود تمام لیڈران سے ان امیدواروں کے متعلق رائے لی گئی۔

اس اجلاس میں فاروق عبداللہ اور عمر کے علاوہ جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجیرر شیمی اوبرائے، چودھری رمضان، جاوید ڈار، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، نذیر گریزی، شوکت میر، ہلال اکبر لون، ڈاکٹر سجاد اوڑی، شفقت وٹالی، جاوید بیگ، ریاض بیدار شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں گھنٹوں تک امیدواروں کی ووٹ لینے کی کمزوری اور طاقت پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی قیادت امیدوار پر حتمی فیصلہ کرے گی اور کشمیر کے تینوں سیٹیں پر امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے۔

وہیں آج پی ڈی پی نے بھی امیدواروں کے متعلق میٹنگ منعقد کی تھی۔ یہ میٹنگ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع صدور اور پارٹی کے نائب صدر عبدالرحمان ویر موجود تھے۔


پی ڈی پی ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ-راجوری اور سرینگر نشست پر امیدواروں کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی پر لیڈران اصرار کر رہے ہیں کہ وہ اننت ناگ-راجوری نشست سے میدان میں اترے، جبکہ سرینگر سے یوتھ صدر وحیدالرحمان پرہ، بشیر احمد میر اور جنرل سیکرٹری محبوب بیگ کے امیدواری پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:



ذرائع کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کا قوی امکان ہے کہ وہ اننت ناگ-راجوری نشست سے پارٹی کی امیدوار ہوں گے، کیونکہ اننت ناگ، کولگام اور سوپیان کے زینہ پورہ اسمبلی حلقوں میں محبوبہ مفتی کو ابھی خاصی حمایت حاصل ہے جبکہ راجوری اور پونچھ سے گجر آبادی ان کو حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا جوں ہی انتخابات کے تاریخ کا اعلان کرے گا، تو پارٹی بھی امیدواروں کے نام شائع کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details