شوپیان:ضلع شوپیان کے تلرن کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کا پورا گاؤں پانی سے محروم ہے۔ لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زرعی پیداوار پر انحصار کرنے والا یہ پورا علاقہ اب تباہی کے دہانے پر ہے۔ زراعت اور باغبانی کا سیزن عروج پر ہے۔ ایسے میں پانی کی کمی نے سبھی میوہ جات کو بربادی کے قریب پہنچا دیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مارچ میں بھی احتجاج کیا تھا، جس دوران ڈپٹی کمشنر شوپیان فضلل حسیب اور ایکزن ایریگیشن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مسئلہ جلد حل ہوگا۔ لیکن بدقسمتی سے ضلع افسران کے وعدے صرف لفظوں تک محدود رہے اور عوام کے ساتھ یہ کھلا مذاق جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ لوگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔