اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں سیاسی سیٹ اپ ضروری، مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے: ووٹرز - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

وادی کے دوسرے علاقوں کی طرح بانڈی پورہ ضلع میں بھی ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ بانڈی پورہ میں ووٹرز نے کہا کہ علاقے میں سیاسی سیٹ اپ ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Political setup in Bandipora is essential, local issues should be resolved on priority basis: Voters
بانڈی پورہ میں سیاسی سیٹ اپ ضروری ہے، مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے: ووٹرز (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2024, 2:09 PM IST

بانڈی پورہ میں سیاسی سیٹ اپ ضروری ہے، مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے: ووٹرز (ETV Bharat Urdu)

بانڈی پورہ: تیسرے اور آخری مرحلے میں آج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی شور و زور سے ووٹنگ جاری ہے۔ ضلع میں تین اسمبلی حلقے بانڈی پورہ گریز اور سنبل سونا واری میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں میں پولنگ مراکز پر آج صبح سے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔

بانڈی پورہ میں سیاسی سیٹ اپ ضروری ہے، مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے: ووٹرز (ETV Bharat Urdu)

مقامی لوگوں نے ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے سیاسی نعرے تو سیاست دانوں کے لیے ہوتے ہیں جب کہ عام لوگوں کے لیے بنیادی سہولیات کا ہونا ہی اہم ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔

بانڈی پورہ میں سیاسی سیٹ اپ ضروری ہے، مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے: ووٹرز (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: 11 بجے تک 28.12 فیصد پولنگ، ووٹنگ کا آخری مرحلہ جاری، پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں - JK assembly elections 2024

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پچھلے دس برسوں کے دوران کسی حد تک ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ لیکن اس دوران لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان ایک بڑا خلا بھی پیدا ہوگیا تھا۔ اس لیے ایک منظم سیاسی سیٹ اپ کا ہونا بھی لازمی ہے۔ بانڈی پورہ اسمبلی حلقے کی اگر بات کی جائے تو یہاں سابق دو ایم ایل اے عثمان مجید اور نظام الدین بٹ کے علاوہ کئی نئے چہرے میدان میں موجود ہیں۔

بانڈی پورہ میں سیاسی سیٹ اپ ضروری ہے، مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے: ووٹرز (ETV Bharat Urdu)

ان میں سے کئی ایسے ارکان ہیں جن سے ان دونوں سینئر ارکان کو زور دار ٹکر دینے کی امید کی جاسکتی ہے۔ آج صبح 9 بجے تک بانڈی پورہ میں تقریباً 11،5 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جسے ایک اچھا فیصد تصور کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details