اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل کے میونسپل کونسل کی بلڈنگ میں لابئریری کم ریڈنگ روم کا افتتاح - Library Cum Reading Room

ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر پولیس نے میونسپل کانسل کے تعاون سے میونسپل کی بلڈنگ میں لائبریری کم ریڈنگ روم کا افتتاح کیا۔اس کا مقصد طلبا و طالبات کو پڑھائی لکھائی میں درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

گاندربل کے میونسپل کونسل کی بلڈنگ میں لابئریری کم ریڈنگ روم کا افتتاح
گاندربل کے میونسپل کونسل کی بلڈنگ میں لابئریری کم ریڈنگ روم کا افتتاح (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 5:54 PM IST

گاندربل:گاندربل ضلع پولیس نے مقامی میونسپل کونسل کے تعاون سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت لائبریری کم ریڈنگ روم قائم کا افتتاح کیا۔ نئے بس سٹینڈ اڈہ گاندربل میں میونسپل بلڈنگ میں واقع لائبریری کم ریڈنگ روم کا ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی گاندربل ملک اعجاز ا،جے کے پی ایس، غلام حسن، جے کے پی ایس ہیڈ کوارٹر گاندربل،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آرڈی پی ایل گاندربل شری نذیر احمد، ای او میونسپل کونسل گاندربل، اساتذہ، طلباء و طالبات ، سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ضلع اور میڈیا برادری کے معزز افراد بھی موجود تھے۔

گاندربل کے میونسپل کونسل کی بلڈنگ میں لابئریری کم ریڈنگ روم کا افتتاح (etv bharat)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے بہتر اور کامیاب مستقبل کے لیے پڑھائی کو سنجیدگی سے لیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں کیونکہ اس سے خود اعتمادی کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اپنی توانائی کو صحیح سمتوں میں استعمال کریں اور ضلع میں نئی قائم ہونے والی لائبریری سے اچھے فوائد حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details