جموں: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جموں کے بسنا اسمبلی نشست کے امیدوار کے حق میں آج جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں ایل جی اپنی خواہش کے مطابق جموں و کشمیر پر حکومت کر رہے ہیں۔ یہاں لوٹ مار اور بیرون ریاست کے باشندوں کا راج قائم ہے۔ انہوں نے عوام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری زمینیں بینک بن چکی ہیں۔ بڑے صنعتکار اپنے ریٹیل اسٹور کھول رہے ہیں اور آپ کے چھوٹے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ اور نوکریوں کے امتحانات کے کاغذات لیک ہو جاتے ہیں بی جے پی جھوٹ پہ جھوٹ بول رہی ہے۔
پرینگا گاندھی نے کہا کہ میں نے مودی جی کی تقریر سنی، لیکن ان کی تقریر میں ایمانداری، سچائی اور سنجیدگی جیسی کوئی چیز نہیں تھی۔ مودی جی اپنی تقریر میں ریلوے سٹیشن کے کام کا اندازہ لگا رہے تھے، لیکن انہوں نے عوام کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہیں کہ وہ عوامی مسائل پر سنجیدہ نہیں ہیں کیونکہ جب اس ریاست کی حیثیت چھین لی گئی تو آپ کی زمین، روزگار اور چھوٹے کاروبار کو مضبوط کرنے کا حق بھی چھین لیا گیا جس پر مودی نے بات نہیں کی ۔