اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پرامن اور شفافانہ انتخابات منعقد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ، دلیپ کمار پنڈتا - JK Assembly Election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024

پنڈتا نے کہا کہ وہ 1989 سے قبل کی صورتحال پھر سے قائم کرنے کے خواہاں ہیں، جب مسلم سکھ اور کشمیری پنڈت ایک ساتھ رہتے تھے، غم اور خوشی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے، یہ ان کا ذاتی منشور نہیں بلکہ یہاں کی عوام بھی یہی چاہتی ہے۔

پرامن اور شفافانہ انتخابات منعقد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ، دلیپ کمار پنڈتا
پرامن اور شفافانہ انتخابات منعقد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ، دلیپ کمار پنڈتا (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2024, 5:40 PM IST

اننت ناگ: سیاسی رہنما دلیپ کمار پنڈتا نے جموں کشمیر میں پرامن اور شفافانہ طریقہ سے اسمبلی انتخابات منعقد کرنے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا اور جموں کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں کے بعد جموں کشمیر میں اس انداز میں انتخابات منعقد ہوئے جو عوام اور نمائندوں کے لئے اطمینان بخش تھے ۔

پرامن اور شفافانہ انتخابات منعقد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ، دلیپ کمار پنڈتا (Video : ETV Bharat)

دلیپ کمار پنڈتا اسمبلی انتخابات میں اننت ناگ ضلع کے شانگس اننت ناگ ایسٹ حلقہ سے بحیثیت آزاد امیدوار میدان میں ہیں ۔انہوں نے اس سے قبل لوک سبھا انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا جس دوران انہیں چار ہزار ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

پنڈتا نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کے درمیان جو دوری پیدا ہوگئی ہے اس دوری کو مٹانا ان کا مقصد ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری مسلم دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ یہاں کا مسلمان خلوص ایماندارانہ اور مثبت سوچ کا مالک ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو لوک سبھا انتخابات میں مسلمان میرا ساتھ نہیں دیتے۔

پنڈتا نے کہا کہ وہ 1989 سے قبل کی صورتحال پھر سے قائم کرنے کے خواہاں ہیں، جب مسلم سکھ اور کشمیری پنڈت ایک ساتھ رہتے تھے، غم اور خوشی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے، یہ ان کا ذاتی منشور نہیں بلکہ یہاں کی عوام بھی یہی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو بھگانے میں یہاں کے لوگوں کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ وہ کام سیاست دانوں نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ایک باشعور اور پرامن قوم ہے اس لئے چند شر پسند عناصر کی وجہ سے پورے قوم کو ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔ پنڈتا نے کہا کہ مسلمانوں نے انہیں بہت پیار دیا ہے اور ان کے ووٹ ہی ان کی کامیابی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details