جموں: جموں و کشمیر پولیس نے کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت کٹھوعہ ضلع میں تین منشیات فروشوں سے 1.08 کروڑ روپے کے جائیداد کی نشاندہی کی گئی، یہ جائیداد منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی۔
ایس ڈی پی او کی رہنمائی میں ایس ایچ او پی ایس راجباغ، انسپکٹر راجیشور سلاتھیا کی قیادت میں کارروائی کی گئی۔ جو دھیرج سنگھ کٹوچ اور ایس ایس پی کٹھوعہ کی مجموعی نگرانی میں ہوئی۔
ضبط کی گئی تینوں جائیدادوں کی کل مالیت 1.08 کروڑ روپے ہے۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21/22/29 کے تحت ایف آئی آر نمبر 30/2023 کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ پولیس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اثاثے غیر قانونی منشیات کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقم سے حاصل کیے گئے تھے۔