سرینگر:جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) نے مشترکہ مسابقتی امتحانات (سی سی ای) -2023 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سنجیو کمار نے سر فہرست امیدوار کے طور پر 1089 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اقرا فاروق 1078 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ہے جبکہ وسودھا شرما 1075 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کل 71 امیدوار کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔
سی سی ای امتحانی عمل اپریل 2023 میں اس وقت شروع کیا گیا تھا جب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 75 آسامیوں کو جے کے پی ایس سی کو بھرتی کے لیے ریفر کیا۔ کمیشن کو 30,756 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 18,882 نے 15 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوئے ابتدائی امتحان میں شریک ہوئے اور 2,144 امیدوار اس میں کامیاب ہوئے۔ بعد میں مذکورہ امیدواروں نے 26 مارچ سے 3 اپرہل 2024 تک منعقد ہوئے مینز امتحانات میں شرکت کی۔