ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’ایک پیڑ ماں کے نام‘: پلوامہ میں شجر کاری مہم کا آغاز - PULWAMA PLANTATION DRIVE

بڑھتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ماحول کو بچانے کے لیے پلوامہ میں پولیوشن کنٹرول بورڈ نے شجرکاری مہم شروع کی۔

پلوامہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
پلوامہ میں شجر کاری مہم کا آغاز (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 7:57 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ، یونٹ پلوامہ، نے بدھ کو اپنے دفتر کے احاطے میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ ماحول کی تشکیل اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ نے اس مہم کے تحت ہزاروں درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پلوامہ میں شجر کاری مہم کا آغاز (ETV Bharat)

گزشتہ چند برسوں کے دوران موسمی تبدیلی اور آلودگی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے وادی کشمیر کی معیشت اور ماحولیاتی نظام کو بُری طرح متاثر کیا ہے، جس سے عوام اور معیشت دونوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مرکزی اور جموں و کشمیر کی حکومتوں نے ماحولیاتی تحفظ کی غرض سے وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی ہیں تاکہ خطے میں قدرتی توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔

پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ڈسٹرکٹ آفیسر، انجینئر بلال احمد خان نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ میں ہزاروں درخت لگائے گئے ہیں اور محکمہ آئندہ بھی ماحولیات کے تحفظ اور بڑھتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اس طرح کے مزید اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی اور آنے والے برسوں میں اس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔

ا
پولیوشن کنٹرول بورڈ نے شروع کی شجر کاری مہم (ای ٹی وی بھارت)

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شجر کاری کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.