ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جے کے سی سی ای کے نتائج ظاہر، 71امیدوار کامیاب - JKCCE EXAMS

جموں کشمیر سی سی ای امتحانات میں سنجیو کمار پہلے، اقرا فاروق دوسرے جبکہ وسودھا شرما تیسرے پائیدان پر۔

جے کے سی سی ای کے نتائج کا اعلان
جے کے سی سی ای کے نتائج کا اعلان (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 8:28 PM IST

Updated : Oct 31, 2024, 5:05 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) نے مشترکہ مسابقتی امتحانات (سی سی ای) -2023 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سنجیو کمار نے سر فہرست امیدوار کے طور پر 1089 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اقرا فاروق 1078 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ہے جبکہ وسودھا شرما 1075 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کل 71 امیدوار کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔

سی سی ای امتحانی عمل اپریل 2023 میں اس وقت شروع کیا گیا تھا جب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 75 آسامیوں کو جے کے پی ایس سی کو بھرتی کے لیے ریفر کیا۔ کمیشن کو 30,756 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 18,882 نے 15 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوئے ابتدائی امتحان میں شریک ہوئے اور 2,144 امیدوار اس میں کامیاب ہوئے۔ بعد میں مذکورہ امیدواروں نے 26 مارچ سے 3 اپرہل 2024 تک منعقد ہوئے مینز امتحانات میں شرکت کی۔

کشمیر کی اقرا فاروق جے کے سی سی ای امتحانات میں دوسرے پائیدان پر (ای ٹی وی بھارت)

ایسے میں ان 2144امیدواروں میں سے 274 امیدوار کامیاب قرار دئیے گئے بعد ازاں ان امیدواروں کے انٹریوں کا مرحلہ رواں ماہ 21 سے 29 اکتوبر تک منعقد کیا گیا جس میں 266 امیدواروں کے حتمی نتائج آج ظاہر کئے گئے جبکہ 8 امیدوار انٹرویو کے مرحلے میں شامل نہیں ہوئے۔

مینز امتحان کے بعد، 274 امیدواروں نے انٹرویو کے مرحلے میں ترقی کی، عدالتی احکامات کی بنیاد پر 11 اضافی امیدواروں کو شامل کیا گیا۔ 21 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2024 کے درمیان جے کے پی ایس سی سرینگر کے دفتر میں انٹرویوز ہوئے اور آٹھ امیدواروں کے شرکت نہ کرنے کے بعد 266 امیدواروں کے حتمی نتائج جاری کیے گئے تاہم ان میں اب 71 امیدوار کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوبیس جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس کیڈر میں شامل ہوں گے

Last Updated : Oct 31, 2024, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.