ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے بجبہاڑہ تلکھن علاقہ میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق - DRUG DEALER HOUSE SEIZED

پولیس کے مطابق جاوید احمد ڈار کو منشیات سے متعلق جرائم میں کئی بار حراست میں لیا گیا ہے۔

اننت ناگ کے بجبہاڑہ تلکھن علاقہ میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق
اننت ناگ کے بجبہاڑہ تلکھن علاقہ میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 7:55 PM IST

اننت ناگ: انسداد منشیات کی ایک اہم کارروائی میں، اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ کے تلکھن علاقہ میں ایک منشیات فروش کی جائداد ضبط کی ،جس کی شناخت جاوید احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے ۔۔کاروائی نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاوید احمد ڈار کو منشیات سے متعلق جرائم میں کئی بار حراست میں لیا گیا ہے۔

حال ہی میں 6 ستمبر کو اسے گرفتار کیا گیا تھا،جس دوران ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں تھی ۔۔پولیس کے مطابق مکمل چھان بین کے بعد یہ پتہ چلا کہ جاوید احمد نے منشیات کا کاروبار کرکے غیر قانونی طریقہ سے جائداد حاصل کی ہے ،جس کے بعد پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ سے وابستہ ٹیم نے جاوید احمد کے اثاثے کو ضبط کرنے کی کاروائی کی ،جس میں جاوید احمد کا 45 لاکھ سے زیادہ کی مالیت کا ایک رہائشی مکان قرق کر لیا گیا۔

جاوید خے خلاف بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر نمبر 178/2024 سیکشن 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کی گئی تھی ،جاوید کے خلاف ماضی کے متعدد مقدمات بھی شامل ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.