ترال: سر سبز پہاڑیوں کے دامن میں واقع جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ پورے کشمیر میں منفرد اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم گذشتہ کئی برسوں سے مختلف علاقوں کی طرح ترال میں بھی منشیات کا کاروبار پھل پھول رہا تھا۔ رفتہ رفتہ نوجوان نسل اس لعنت میں مبتلا ہو رہی تھی۔ اس کی وجہ سے عوامی سطح پر سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ تاہم گذشتہ کئی ہفتوں سے ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر کی ہدایات پر ترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث کئی اسمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اس کا عوامی سطح پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے حوالے سے پولیس کی سراہنا - Action Against Drug pedlars - ACTION AGAINST DRUG PEDLARS
Action Against Drug Peddlers In Tral ضلع پلوامہ کے ترال میں مقامی باشندوں نے منشیات کے خلاف جای مہم کو لے کر پولیس انتظامیہ کی جم کر تعریف کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ترال پولیس کی منشیات فرشوں کے خلاف کارروائی کے اثرات دکھنے لگے ہیں۔
Published : Mar 28, 2024, 3:51 PM IST
یہ بھی پڑھیں:آئی جی پولیس کا ترال دورہ، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
شبیر احمد نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ منشیات ایک خطرناک وبا ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔ پولیس کو مزید سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد مل سکے۔ ایس ڈی پی او ترال سہیل ریشی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سینر آفیسران کی ہدایات پر انھوں نے منشیات مخالف مہم میں تیزی لائی ہے۔ اس کے بہتر نتایج سامنے آئے ہیں۔ پولیس عہد بند ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماؤں کو بھی وادی کو منشیات مکت بنانے میں رول ادا کرنا چاہیے۔ عام لوگوں اور مذہبی رہنماوں کی مدد سے ترال کو منشیات سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔