سرینگر (جموں کشمیر):ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے باہمی تصفیہ کے بعد ونگ کمانڈر کے خلاف بھارتیہ فضائیہ (آئی اے ایف) کی خاتون پائلٹ کی جانب سے دائر کی گئی جنسی ہراسانی کا مقدمہ خارج کر دیا۔ جسٹس رجنیش اوسوال نے کہا کہ ’’تعزیرات ہند کی دفعہ 354 اے کے تحت تحقیقات جاری رکھنا غیر ضروری ہے کیونکہ شکایت کنندہ اور ملزم کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا۔‘‘
مئی کی 20 تاریخ کو عدالت نے اپنے حکم میں: ’’مذکورہ بالا کو دیکھتے ہوئے، ایف آئی آر نمبر 36/2021 مورخہ 11 فروری 2021 کو پولیس اسٹیشن، ستواری میں دفعہ 354A آئی پی سی کے تحت جرم کرنے کی پاداش کرنے پر درج کیا گیا تھا۔ تاہم اب فریقین کے درمیان آپس میں معاملہ طے پا گیا ہے۔‘‘ یہ فیصلہ ونگ کمانڈر کی جانب سے 2021 میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کے بعد سامنے آیا۔ خاتون افسر نے ان پر بار بار جنسی خواہشات، نامناسب تبصرے کرنے اور نامناسب طریقے پر انہیں چھونے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔