رامبن:مرکز کے زیر انتظام یوتی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول کے سیاحتی مقام آرام کنڈ میں مقامی لوگوں جانب سے تاریخی گول میلہ کا انعقاد کیا جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ میلے کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے کیا ۔وہی اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن بصیر الحق چودھری سمیت تمام ضلعی افسران بھی موجود رہے ۔
واضح رہے کہ گول میلے میں ضلع انتظامیہ کا بھر پور تعاون رہا وہی مقامی لوگوں نے آرام کنڈ اور دگن ٹاپ کو جموں کشمیر کی سیاحتی نقشے پر لانے مطالبہ کیا اور محکمہ سیاحت کی جانب سیاحوں کے لیے رات کو ٹھہرنے کے علاؤہ رابط سڑک پر تارکول بچھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔