بانڈی پورہ (جموں کشمیر) :بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں بھی کئی نئے سیاسی چہرے روایتی سیاسی لیڈروں کے خلاف اسمبلی انتخابات نبرد آزمائی کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کیے جانے کے ساتھ ہی سیاسی گہما گہمی تیز ہو گئی ہے۔
شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ گریز میں بھی اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور کئی نئے سیاسی چہرے ’’دہائیوں سے خطے میں اقتدار‘‘ پر بیٹھے افراد کو چیلنج کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد حمزہ لون نامی ایک نوجوان، جو اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کے خوہش مند ہے، نے کہا کہ ’’گریز کی سیاست پہلے نیشنل کانفرنس اور بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صرف دو شخص ہی سنبھالتے آ رہے ہیں۔ تاہم اب خطے میں روایتی سیاسی کو چیلنج کرنے کے لیے لوگ سیاسی میدان میں کود رہے ہیں، کیونکہ کیونکہ لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔‘‘