سرینگر (جموں کشمیر) :جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار جیت پر انہیں جیت کی خوشیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کشمیر آنے کی دعوت دی ہے۔ بارباڈوس میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والی ٹیم انڈیا کی میزبانی پر فخر اور جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سیاحت نے جموں و کشمیر کے ثقافتی ورثہ اور قدرتی خوبصورتی کا خصوصی تذکرہ کیا ہے۔
سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کہا: ’’ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد! ہم اپنے چمپیئنز کا جشن جاری رکھنے کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر (ٹیم انڈیا کا) خیر مقدم کرتے ہیں! انکریڈیبل انڈیا کے تاج میں آپ کی میزبانی کرنا (ہمارے لئے) فخر و اعزاز کی بات ہوگی۔‘‘