اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف اٹھا کر اسمبلی اراکین کو حیران کر دیا

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف اٹھا کر اسمبلی اراکین کو حیرت میں ڈال دیا۔

عمر نے کشمیری زبان میں حلف لیا
عمر نے کشمیری زبان میں حلف لیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 9 hours ago

Updated : 7 hours ago

سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یونین ٹیریٹری کی قانون ساز اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے کشمیری زبان میں حلف اٹھایا، جس پر اسمبلی کے اراکین نے خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔ اسمبلی کے عبوری اسپیکر مبارک گل نے 90نو منتخب اراکین اسمبلی کو سرینگر کی قانون ساز اسمبلی کمپلیکس میں حلف برداری کی تقریب میں حلف دلایا۔ عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف لے کر سب کو حیران کر دیا، کیونکہ وہ روانی سے کشمیری بولنے میں مشکلات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف اٹھایا (ETV Bharat)

عمر عبداللہ، جو اپنے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے برعکس، سیاسی کیریئر کے آغاز سے ہی کشمیری زبان میں مہارت حاصل نہیں کر پائے، نے کشمیری زبان میں حلف لیتے وقت اراکین اسمبلی سے بھرپور داد وصول کی۔ 1998 میں اپنی سیاست کا آغاز کرنے کے بعد سے وہ کشمیری زبان بولنے میں تگ و دو کرتے رہے ہیں، لیکن اب کشمیری میں حلف اٹھا کر انہوں نے اپنی شناخت کو مزید مستحکم کیا۔

الیکشن کے دوران عمر عبداللہ نے گاندربل اسمبلی حلقے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ’’میون ٹوپ‘‘ جیسے کشمیری الفاظ بولے تھے، جو بعد میں وائرل ہو گئے تھے۔ انہوں نے گاندربل میں اپنی سر سے ٹوپی اتاری اور ہاتھوں میں لیکر لوگوں سے ووٹ دیگر ٹوپی کی لاج رکھنے کی اپیل کی تھی۔ جموں میں وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے کشمیری لفظ ’’موکلیو‘‘ (ختم ہو گیا) بولا تھا، جس کا حوالہ انہوں نے اپنی پارلیمانی انتخابات میں آزاد امیدوار انجینئر رشید کے خلاف شکست کا ذکر کرتے ہوئے دیا تھا، اور یہ لفظ بھی عوام میں کافی مقبول ہو گیا تھا۔

پیر کے روز منعقد ہوئی یہ حلف برداری کی تقریب چھ سال بعد منعقد ہوئی۔ اس دوران جموں کشمیر میں صدر راج نافذ رہا، جموں کشمیر میں پی ڈی پی - بی جے پی حکومت کے خاتمے اور 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے بدستور صدر راج نافذ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری آج

Last Updated : 7 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details