اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر: ارتھ ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا - World Earth day 2024 - WORLD EARTH DAY 2024

22 جون دنیا بھر میں عالمی ارتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر کے مختلف خطوں میں ارتھ ڈے پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

جموں و کشمیر: ارتھ ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا
جموں و کشمیر: ارتھ ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 5:17 PM IST

جموں و کشمیر: ارتھ ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

اوڑی: ہائر سیکنڈری سکول میں ارتھ ڈے منایا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی کے گورنمنٹ گرلرز ہائر سیکنڈری سکول میں ارتھ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکولی بچوں اور بچیوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی، جس کے بعد بچوں نے ہائر سیکنڈری سکول سے لے کر بس سٹینڈ اوڑی تک ایک ریلی بھی نکالی۔

اس پروگرام میں منسپلٹی ڈپارٹمنٹ اوڑی، مقامی لوگ، سکولی بچے اور سکول کے اساتذہ نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ اس پروگرام میں سکول کے پرنسپل عطا اللہ ہنڈو، اشفاق احمد لیکچرار، مونسپل کمیٹی ڈپارٹمنٹ کے اعجاز احمد بٹ، خورشید احمد اور دیگر مقامی نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر: ارتھ ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

بارہمولہ:سکاسٹ واڈورہ کیمپس سوپور میں عالمی ارتھ ڈے منایا گیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور واڈورہ زرعی یونیورسٹی کیمپس میں ورلڈ ارتھ ڈے نہایت ہی جوش سے منایا گیا۔ اس سال ورلڈ ارتھ ڈے کا تھیم پلینٹ سرسز پلاسٹک رکھا گیا تھا۔

اگر ہم موجودہ وقت کی بات کریں تو پوری دنیا اس وقت کلائمیٹ چینج اور گلوبل وارمنگ سے کافی پریشان ہے، کیونکہ مسلسل ماحول کو الودہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے نجات پانے کے لیے اگرچہ سرکار یا غیر سرکاری تنظیمی بیداری پروگرام کرتی ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے کہ ماحول کو الودگی سے بچانے کے حوالے سے کام کیا جائے۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر وائس چانسلر سکاسٹ شالیمار کیمپس سرینگر پروفیسر نذیر احمد گنائی موجود تھے، ان کے ہمراہ ڈین سکاسٹ واڈورہ کیمپس سوپور ڈاکٹر ریحانہ حبیب بھی موجود تھی۔ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں موصوف نے یونیورسٹی کے بچوں کے ساتھ وقت صرف کیا اور ورلڈ ارتھ ڈے پر کیمپس میں پینٹنگ کمپٹیشن کے علاوہ دیگر اہم پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر نذیر احمد گنائی نے کیمپس کا دورہ کیا اور ارتھ ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو الودگی سے بچایں تاکہ جو ہماری آنے والی نسل ہے وہ مستقبل میں مشکلات سے نہ گزے۔

جموں و کشمیر: ارتھ ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

ترال: ٹاون ہال میں ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

ٹاون ہال ترال میں ارتھ ڈے کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسکولی طلبہ، میونسپل کمیٹی کے ملازمین، معزز شھریوں اور صحافت سے جڑے افراد نے شرکت کی۔ موضوع کی مناسبت سے مقالات پڑھے گیے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ دن آلودگی میں بے تحاشہ اضافے اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ جس سے ماحول کو بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان پہنچتا ہے اور اس کے نتیجے میں کرہ ارض کی تباہی ہوتی ہے۔

اس دن کے بارے میں خیال آلودگی جیسے کئی چیلنجز کے بعد وجود میں آیا ہے، کہا کہ ارتھ ڈے ان مسائل کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے، جن میں آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ، گلوبل وارمنگ اور جنگلات کی کٹائی شامل ہے۔ جو ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کرہ ارض کی تباہی ہوتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ "دنیا بھر کے ممالک ماحول کے تحفظ کی اشد ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔" اس موقع پر مزید کہا کہ طلبہ کو اپنے ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ اس دن کا مقصد ماحول کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالنا اور کرہ ارض کی بیماری کے خلاف اقدامات کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details