اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کے کٹرا میں تمباکو کے استعمال پر پابندی - Ban on Tobacco in Katra - BAN ON TOBACCO IN KATRA

Ban on Tobacco in Katra: جموں میں واقع ماتا ویشنو دیوی دھام کٹرا شہر میں انتظامیہ نے سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی۔

جموں کے کٹارا میں تمباکو کے استعمال پر پابندی
جموں کے کٹارا میں تمباکو کے استعمال پر پابندی (file photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 12:36 PM IST

Updated : Jun 3, 2024, 12:52 PM IST

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں تمباکو کے اسعتمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ لوگوں سے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ضلع جموں میں ریاستی کے ضلع مجسٹریٹ ویشیش مہاجن نے اس سلسلے میں سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم تمباکو نو کے موقع پر شروع کی گئی اس پہل کا مقصد اس مذہبی مقام کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے جہاں ہر سال لاکھوں زائرین آتے ہیں۔

انتظامیہ نے کٹرا اور آس پاس کے علاقوں میں گوشت اور شراب کی فروخت، قبضے اور استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مہاجن نے کہا، 'دفعہ 144 کے تحت ہم نے علاقے میں نمائی اور پنتھل چیک پوسٹوں سے تارا کورٹ ٹریک کے راستے بھون تک سگریٹ، گٹکھا اور دیگر اقسام کے تمباکو کو ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے، کشمیر میں تقاریب اور ریلیز کا اہتمام
ضلع مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ یہ پابندی شراب اور گوشت کی فروخت اور استعمال پر موجودہ پابندی کی توسیع ہے۔ مہاجن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کٹرا بیس کیمپ، ٹریک اور پورے علاقے کو تمباکو سے پاک رکھنا ہے۔ کٹرا میں روزانہ 30,000 سے 40,000 زائرین آتے ہیں۔

Last Updated : Jun 3, 2024, 12:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details