اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا - Dr Derakhshan Andrabi in Pulwama - DR DERAKHSHAN ANDRABI IN PULWAMA

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور یہاں کے مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں صنعتی انقلاب لانے کے لیے کام کر رہی ہے جس کے لیے مرکزی حکومت جدوجہد کر رہی ہے۔ امید واروں کے اعلان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پراس کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Dr. Derakhshan Andrabi visited Pulwama
Dr. Derakhshan Andrabi visited Pulwama

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 6:14 PM IST

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا

پلوامہ:جموں و کشمیر وقف بورڈ کیچیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ میں کئی صنعتی یونٹوں کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر درخشن اندرابی نے الہٰی پینسل سلیٹ فیکٹری لاسی پورہ کا دورہ کیا جہاں سینکڑوں نوجوان اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔ کشمیر کے پینسل سلیٹ فیکٹری کے مالک منظور احمد الٰہی کا تذکرہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں کیا تھا اور مودی نے ان کے ساتھ بات بھی کی تھی۔

بعد میں وزیرِ اعظم ہند مودی نے پینسل سلیٹ فیکٹری کے مالک منظور احمد الٰہی کو ’انڈین پینسل مین‘ کا خطاب دیا تھا۔ بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں منظور احمد کی تعریف بھی کی تھی اور کہا تھا کہ میں ان کے جزبہ کو سلام کرتا ہوں۔

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں صنعتی انقلاب لانے کے لیے کام کر رہی ہے جس کے لیے مرکزی حکومت بہت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ خود روزگار پیدا کرنے کے لیے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے امیدواروں کے اعلان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار امیدواروں کے بارے میں فیصلہ کریں گے اور مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details