سری نگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح 7:00 بجے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات جاری ہے۔ صبح سات بجے پلوامہ کے رہائشی عبد الاحد نے آج پہلا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کا عمل شام 6:00 بجے تک جاری رہے گی۔ اس میں تقریباً 23.27 لاکھ ووٹرز سات اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں (ACs) کے لیے 219 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے عوام کو یقین دلایا کہ سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ "تمام پولنگ بوتھوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بین ریاستی اور بین اضلاع کی سطحوں پر خصوصی ناکے (چیک پوسٹس) قائم کیے گئے ہیں، اور رات میں گشت بھی ہو رہی ہے۔
پہلے مرحلے میں انتخابات میں کشمیر اور جموں ڈ دونوں ڈیویژنوں ہیں۔ جموں میں آٹھ اے سی کے لیے پولنگ جاری ہے، جب کہ کشمیر ڈویژن کی سولہ سیٹیں ہیں۔