پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لع پلوامہ کے ریشی پورہ ڈوگری پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے مقامی باشندچوں کی آمدنی کا انحصار زراعت کے شعبے پر ہے۔ کھیتی باڈی کے لئے علاقے کے کسانوں کو ایک آبپاشی اسکیم سے فراہم کیا جارہا تھا لیکن اب یہ اسکیم ناقابل استعمال ہے۔ اس سے عوام میں کافی تشویش پایا جارہا ہے۔
محمد یعقوب ڈار نام کے ایک مقامی کسان نے کہا کہ یہ علاقہ مکمل طور پر زراعت کے شعبے پر منحصر ہے۔ علاقے میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آبپاشی کی اسکیم ناکارہ ہونے سے کاشتکاری کے شعبے سے وابستہ لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔