اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری مہاجر پنڈتوں کی گھر واپسی ہوگی: نذیر احمد لاوے - Peoples Conference Party - PEOPLES CONFERENCE PARTY

کولگام اسمبلی نشست کے امیدوار نذیر احمد لاوے نے جموں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کشمیری مہاجر پنڈتوں سے ملاقات کی۔ لاوے نے یہاں کے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر انکی پارٹی پیپلز کانفرنس آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ پھر سے مہاجر پنڈتوں کی کشمیر واپسی کو یقینی بنائیں گے۔

کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ہوگی
کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ہوگی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 8:05 PM IST

جموں:جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے نائب صدر سابق رکن پارلیمان اور کولگام اسمبلی نشست کے امیدوار نذیر احمد لاوے نے جمعہ کے دن جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کشمیری مہاجر پنڈتوں سے ملاقات کی۔

کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ہوگی (ETV Bharat)

آئی ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نذیر احمد لاوے نے کہا کہ پیپلز کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں کشمیری مہاجر پنڈتوں کی گھر واپسی کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجر پنڈتوں کے لئے پیپلز کانفرنس آواز اٹھائے گی اور اگر انتخابات میں جیت حاصل ہوئی تو پیپلز کانفرنس مہاجر پنڈتوں کی کشمیر واپسی کو یقینی بنائے گی۔

لاوے نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کے لیے 2019 سے پہلے کی آئینی پوزیشن کے لیے لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35A پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ، پیپلز کانفرنس کے 12 نکاتی منشور میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امن نہ صرف جموں بلکہ پورے جموں و کشمیر کے لئے ضروری ہے اور اسی امن کی کنجی کے ذریعہ آگے ترقی کی راہ پر چلا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نذیر احمد نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیاست میں ہوتے ہیں اور ملک میں امن چاہتے ہیں انہیں جمہوریت پر یقین ہوتا ہے۔ باقی فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے وہ جسے چاہتے ہیں ووٹ ڈال کر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیس برسوں میں جو گھر اجڑ گئے ہیں ہم ان خاندانوں کو پھر سے بسانے کا کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details