اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگرمیں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا گیا - International museums day

International museums day in Srinagar گرمائی راجدھانی سرینگر میں واقع ایس پی ایس میوزیمز میں تصاویرت اور چھوٹے ماڈلز کی نمائش کے ساتھ ساتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 3:37 PM IST

سرینگرمیں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا گیا
سرینگرمیں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا گیا (etv bharat)

سرینگرمیں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا گیا (etv bharat)

سرینگر: بین الاقوامی میوزیمس ڈے کے موقع پر جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں واقع ایس پی ایس میوزیمس میں مختلف پروگرامز اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سریش کمار گپتا، محکمہ ثقافت کے انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری مہمان خصوصی تھے وہیں شہر کے مختلف سکولوں سے آئے بچوں کی بھی اچھی حاصل تعداد میوزیمس میں مجود تھی۔

کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جہاں انٹرنیشنل میوزیمس ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی وہیں انہیں اپنے میراث کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنے اور تفظ فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

اُدھر ایس پی ایس میوزیم کی کیوریٹر رابعہ قریشی نے میوزیم میں آج کی تقریب سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی بھی آسکتا ہے۔ آج سپہ پہر تین بجے تک نمائش کھلی ہے ۔کئی اسکولوں نے آج اپنے طلبا و طالبات یہاں بیجھے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سنہ 1978 سے آج تک میراث کے حوالے سے کافی بیداری آئی ہے۔ صحافیوں پر بھی ذمےداری ہے کی وہ میراث کی اہمیت عوام تک پوچھئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے سنگم میں قائم بیٹ فیکٹری کا دورہ کیا - Harmanpreet Kaur visits GR8 Sports

واضح رہے کہ سال 1977 سے انٹرنیشنل کونسل آف میوزیم نے ثقافتی تبادلے، ثقافتی افزودگی، اور باہمی افہام و تفہیم، تعاون اور امن کو فروغ دینے میں عجائب گھروں کے کردار پر زور دینے کے لیے اس تقریب کا انعقاد 1978 سے کیا ہے۔ گزشتہ سال 158 ممالک کے 37,000 سے زائد عجائب گھروں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details