منڈی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے شیندرہ علاقے میں قائم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں فوج کی 39 آر آر کے زیر اہتمام آپریشن سدبھاونا کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا کیا گیا۔ اس پروگرام کی قیادت کمپنی کمانڈر میجر روہت جوشی نے کی۔ جبکہ پروگرام کی نگرانی اسکول کی پرنسپل نیلم شرما کر رہی تھیں۔
پروگرام میں علاقے کے معززین، سابق پنچ و سرپنچ، مقامی لوگ، اسکول کا عملہ، طلبہ اور ہاشمی یوتھ کلب کے صدر سرفراز احمد شامل رہے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں فوج کے اس اہم اقدام کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج ایک جانب جہاں سرحدوں پر ملک کی حفاظت کررہی ہے۔ وہی عوامی بہبود اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔
مقررین نے کہا کہ فوج نہ صرف عوام اور اپنی صفوں کے درمیان بہترین تعلقات کو فروغ دے رہی ہے بلکہ علاقے کے مسائل پر بھی توجہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے مختلف مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا گیا، اور اسے علاقے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر فوج کی جانب سے اسکول کے طلبہ میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا۔ جس پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا اور فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف ان کی تعلیم کو بہتر بناتی ہیں بلکہ انہیں کھیلوں کی جانب بھی مائل کرتی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شیندرہ میں پروگرام کا انعقاد
پونچھ کے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول میں فوج کی جانب سے آپریشن سدبھاونا کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا کیا گیا۔
Published : 4 hours ago
|Updated : 3 hours ago
مزید پڑھیں:گاندربل: زمین تنازعات میں صلح کرانے کے لیے خصوصی لوک عدالت کا انعقاد
اس موقع پر طلبہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسکول میں کھیل کود کے لیے ایک مناسب میدان فراہم کیا جائے تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی و قومی سطح پر علاقے کا نام روشن کر سکیں۔علاقے کی عوام نے اُمید ظاہر کی کہ فوج کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے، جو نوجوان نسل کو تعلیم اور کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔