ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ویشنو دیوی روپ وے سے یاترا آسان اور محفوظ ہوگی، یاتریوں میں جوش - VAISHNO DEVI YATRA

250کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ویشنو دیوی روپ وے منصوبہ یاتریوں کو گھنٹوں کے بجائے 6منٹوں میں مندر پہنچائے گا۔

ا
ویشنو دیوی مندر کا دلکش منظر (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 7:17 PM IST

ویشنو دیوی روپ وے سے یاترا آسان اور محفوظ ہوگی، یاتریوں میں جوش (ای ٹی وی بھارت)

جموں: شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ترکوٹے سے سانجھی چھت تک روپ وے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو ویشنو دیوی گپھا کا درشن کرنے آئے یاتریوں کے لیے پاڑی راستے کے مشکل گزار سفر کو آسان اور محفوظ بنائے گا۔ شرائن بورڈ کے سی ای او نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’’یہ منصوبہ روزانہ ہزاروں یاتریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ 250 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا 2.4 کلومیٹر طویل یہ روپ وے منصوبہ یاتریوں کو صرف 6 منٹ میں مندر کے قریب پہنچائے گا، جس میں کئی گھنٹے لگتے تھے۔‘‘

روپے وے کا یہ منصوبہ خاص طور پر بزرگوں اور معذور افراد کے لیے سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یاتری، روپ وے کے ذریعے سانجھی چھت تک پہنچ سکیں گے اور وہاں سے پیدل سفر کر کے مندر تک جائیں گے۔

یاتریوں کے تاثرات

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لکشمن شرما نامی ایک یاتری نے کہا: ’’اگر یہ روپ وے فعال ہو گیا، تو یہ (پہاڑی) سفر کو آسان اور وقت کی بچت کرے گا۔ یہ یاتریوں کے لیے خوش آئند ہوگا۔‘‘ ایک اور یاتری نے کہا: ’’اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف تھکن کم ہوگی بلکہ پورا سفر بھی خوشگوار بنے گا۔‘‘

منصوبے میں تاخیر

روپ وے منصوبہ اگرچہ جدیدیت کی علامت ہے تاہم اس منصوبہ کی مقامی تاجروں، خچروں کے مالکان اور پالکی چلانے والوں نے مخالفت کی۔ مارچ 2023 میں ’کٹرا جنتا‘ کے بینر تلے احتجاج بھی ہوا، جس میں مقامی لوگوں نے روپ وے کی وجہ مقامی روزگار پر مرتب ہونے والے نقصانات اور مذہبی جذبات کے متاثر ہونے وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے سخت اعتراض کیا۔

تاہم شرائن بورڈ نے مقامی لوگوں کے خدشات کے پیش نظر یقین دلایا کہ ان کے روزگار اور ماحولیات کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ شرائن بورڈ کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف یاتریوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا بلکہ جدیدیت اور روایت کے امتزاج سے ویشنو دیوی یاترا کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ تین سال کے اندر مکمل ہونے والے اس منصوبے سے ویشنو دیوی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ویشنو دیوی یاتری شجر کاری کو دیں گے فروغ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.