بانڈی پورہ: سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر غلام رسول ناز، کی بہو ڈاکٹر بلقیس اس بار کے انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔ دراصل نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کی جانب سے بانڈی پورہ سے کانگریس کا امیدوار کھڑا کیا گیا۔
کانگریس پارٹی نے بانڈی پورہ سے سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ کو ٹکٹ دے کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ڈاکٹر بلقیس نے کانگریس کے اس فیصلے کی پر زور الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغزات نامزدگی درج کرائے ہیں۔
آج اپنے دفتر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے نظام الدین بٹ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئے روز اپنے رنگ اور پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس نے نظام الدین بٹ کو چھوڈ کر کسی بھی شخص کو منڈیٹ دیا ہوتا تو وہ ان کی حمایت کرتیں۔
جلسہ منعقد کرنے کے بعد ڈاکٹر بلقیس نے بانڈی پورہ کی عوام سے اپیل کی کہ اپنے ووٹ خراب نہ کریں اور مجھے اس بار یہاں سے منتخب کریں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا بانڈی پورہ میں نیشنل لانفرنس کے ووٹر کانگریس کے امیدوار نظام الدین بٹ کو ووٹ ڈالتے ہیں یا پھر ڈاکٹر بلقیس کے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔