سرینگر (جموں کشمیر) :جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بالسو علاقے میں سڑک کنارے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد ہوا ہے۔ پریشر ککر میں چھپائے گئے آئی ای ڈی دھماکہ خیز مادہ کا پتہ سیکورٹی فورسز کو صبح سویرے لگا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکام نے بالسو - پریگام روڑ پر ٹریفک روک دیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ آئی ای ڈی برآمد کیے جانے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا چیف الیکشن کمشنر، راجیو کمار، وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔ ای سی آئی کی ٹیم جموں کشمیر میں ممکنہ اسمبلی انتخابات سے قبل جہاں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں وہیں وہ مجموعی طور پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔