بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بونہار کے ترکانجن علاقے میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جنگلی بکری کوزندہ ریسیکو کیا۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے اس جنگلی بکری کو نایاب قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بونیار کہ جنگلوں میں برف باری زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک جنگلی بکری رہائشی علاقوں کی طرف آگئی تھی۔اس کے بعد مقامی لوگوں نے اس جنگلی بکری کو پکڑ لیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات اور محکمی وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی ۔
محکمہ جنگلات اور محکمی وائلڈ لائف کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔بازیاب جنگلی بکری کی طبی جانچ کی۔انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص نسل کی جنگلی بکری ہے۔خاص طور پر جنگلوں میں پائی جاتی ہے۔