اننت ناگ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرٖح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع میں بھی گرو ہر گوند سنگھ کا 429 ویں جنم دن نہایت ہی عقیدت اور احترام سے منایا گیا ۔
اننت ناگ ضلع میں واقع گرودوارہ سنگھ سبھا میں سکھوں کے چھٹے گرو، گرو ہر گوند سنگھ کا 429 ویں جنم دن نہایت ہی عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب گرودوارہ سنگھ سبھا، مٹن اننت ناگ میں منعقد کی گئی۔
اننت ناگ میں گرو ہر گوند سنگھ کا 429 ویں جنم دن نہایت ہی عقیدت اور احترام سے منایا گیا (etv bharat) اس موقع پر 'شبد کرتن' کی محفل آراستہ کی گئی۔ گرو ہرگوند سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر قرب و جوار کی گئی ۔ سکھ برادری نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور ماتھا ٹیکا۔ گرو دوارہ میں بڑی تعداد میں ہر عمر کے سکھ زائرین آئے اور اپنی مذہب کے مطابق عبادت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ کے شادی مرگ علاقے میں گرو ہرگوبند سنگھ کا جنم دن منایا گیا
اس موقع پر امن، خوشحالی اور ہمہ گیر ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پروقار تقریبات کے لیے تمام انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی مسلمانوں اور پنڈتوں نے سکھ برادری کو اس دن کی مبارکباد دی۔اس موقع پر لنگڑ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں علاقےکے دیگر مذاہب کے لوگ بھی آئے اور لنگڑ کا کھانا کھایا۔