اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا گرو پرو - GURPURAB CELBRATED IN KASHMIR

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں گرو پرو کے موقع پر سکھ برادری نے گرودواروں میں حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

کشمیر میں مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا گرو پورب
مٹن، اننت ناگ کے گرودوارہ میں کیرتن کا اہتمام (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 10:20 PM IST

اننت ناگ:جموں کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں خاص کر ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں واقع گوردوارہ میں گرو نانک دیو جی کا یوم پیدائش انتہائی مذہبی عقیدت اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ہمیشہ کی طرح تقریبات میں مسلمانوں، ہند و مسلم اور سکھوں سمیت تمام مذاہب کے لوگوں نے اس میں شرکت کی جو ہندو سکھ مسلم اتحاد کا درس دیتا ہے۔

کشمیر میں مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا گرو پورب (ETV Bharat)

وادی کے مختلف علاقوں سے سکھ عقیدت مند اس موقع پر مٹن گردوارہ میں جمع ہوئے اور گرونانک دیو جی کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کی۔ اس موقع پر ماحول روحانی عقیدت سے پر تھا کیونکہ عقیدت مند گرو نانک دیو جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، اس موقعہ پر خصوصی دعائیں، بھجن کیرتن کا اہتمام کیا گیا اور کثیر تعداد میں عقیدت مند دن بھر گردوارہ کے خصوصی بھجن کیرتن میں شریک رہے۔

مقامی مذہبی رہنماؤں، بشمول سکھ، مسلم اور ہندو برادریوں کے نمائندوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارہ اور افہام و تفہیم کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس طرح کی جامع اور پرامن تقریب کی میزبانی پر گردوارہ انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی، جس سے علاقے کے لوگوں کے درمیان اتحاد کے رشتے مضبوط ہوئے ہیں۔ تقریبات کا اختتام لنگر کے ساتھ ہوا جس میں بھی بلا مذہب و ملت لوگوں نے شرکت کی۔

ترال میں بھی منایا گیا گرو پورب

وادی کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی سکھ برادری نے اپنے مذہبی پیشوا گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ اس سلسلے میں سیموہ، اونتی پورہ، ہفو نگین پورہ، چھتروگام، آریگام، درد گنڈ اور بیگنڈ کے گردواروں میں صبح سے ہی سکھ عقیدت مند حاضری دیتے رہے۔ تقاریب کے دوران شبت کیرتن اور بھجن کے علاوہ خصوصی دعا یہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر عالمی امن اور کشمیر میں بھائی چارے کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبر، ترال، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے چندریگام اور ہفو نگین پورہ کے گردواروں میں حاضری دے کر سکھ سنگت کو مبارکباد پیش کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک عقیدت مند نے بتایا کہ ’’آج گرو جینتی کا یہ پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس دوران عالمی امن کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ جبکہ مقامی مسلمانوں نے بھی ہمیں مبارک باد پیش کرکے بھای چارے کی قندیل کو زندہ رکھا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details