سرینگر :وادی کشمیر میں جاری ’تربوز تنازعہ‘ پر محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی نے تربوز کے استعمال کو مضر صحت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’تربوز استعمال کے لیے محفوظ ہے اور بازار سے لیے گئے نمونوں میں کوئی مضر صحت شئی، ادویات یا جراثیم کش ادویات وغیرہ نہیں پائی گئیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر فوڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ، شگوفہ جلال سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
شگوفہ جلال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے تربوز کے بارے میں پھیلائی جا رہی خبروں کے تناظر میں وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے نمونے جمع کئے اور انہیں جانچ کے لیے لیبارٹی روانہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوئے جن سے سے پتہ چلا ہے کہ تربوز استعمال کے لیے بالکل محفوظ ہے۔ ٹیسٹ رپورٹس میں کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی۔‘‘