بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں جموں کشمیر پولیس نے ایک گورنمنٹ اسکول ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اسکول ٹیچر کو متاثرہ (نا بالغ لڑکی) کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بارہمولہ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘ تیسری جماعت کی طالبہ، متاثرہ، کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی دختر کے ساتھ اسکول کے اوقات کار کے بعد چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔