اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دسویں جماعت کے امتحان میں سرکاری ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کے صد فیصد نتائج - Government Girls School Bijbahara

Government Model Girls Higher Secondary School Bijbahara اننت ناگ کے گورنمنٹ ماڈل گرلڈ ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کی طالبات نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

دسویں جماعت کے امتحان میں سرکاری ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کے صد فیصد نتائج
دسویں جماعت کے امتحان میں سرکاری ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کے صد فیصد نتائج (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 3:46 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں دسویں جماعت کے نتائج جاری کردیئے گئے جس میں سرکاری اسکولوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں قائم سرکاری ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول نے ضلع میں بہتر کارکردگی کی، مذکورہ اسکول میں دسویں جماعت کے نتائج صد فیصد رہے، اسکول میں کُل پچیس امیدواروں نے دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا ،اُن میں سے 20 طالبات نے ڈسٹنکشن حاصل کی جبکہ دیگر 5 طالبات اے گریڈ میں پاس ہو گئیں ۔۔اس سے قبل مذکورہ اسکول میں بارہویں جماعت میں 90 فیصد نتائج رہے۔ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کی اس کارکردگی پر اسکول انتظامیہ کی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔

دسویں جماعت کے امتحان میں سرکاری ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کے صد فیصد نتائج (ETV Bharat)


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران فاتح طالبات نے کہا کہ یہ سب اساتذہ کی کوششوں سے ممکن ہو سکا ،انہوں نے کہا کہ اساتذہ انہیں تن دہی سے پڑھاتے ہیں یہی نہیں بلکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ انہیں جسمانی اور ذہنی قوت کو بڑھانے کے لئے مختلف سرگرمیوں میں بھی مشغول کرتے ہیں اور وقتا فوقتا ان کی کونسلنگ کی جاتی ہے ، تاکہ ان کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو سکے ،طالبات نے مزید کہا کہ اساتذہ کی محنت تب ہی رنگ لا سکتی ہے جب اسٹوڈنٹس بھی محنت کریں، لیکن ان کے اسکول سے وابستہ طالبات نے بھی کافی محنت کی جس کا آج نتیجہ مل گیا اور انہیں اپنی اور اساتذہ کی محنت کا پھل مل رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر وہ اپنے اسکول انتظامیہ کے شکرگزار ہیں اور انہیں سرکاری اسکول کے طالبات ہونے پر فخر ہو رہا ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ ان کے اسٹوڈنٹس نے ثابت کر کے دکھایا کہ سرکاری اسکول نجی اسکولوں سے کم نہیں ہیں ،اسٹوڈنٹس نے نہ صرف ان کا بلکہ اپنے والدین اور محکمہ تعلیم کا سر فخر سے اونچا کیا ،انہوں نے کہا کہ سماج میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جو فرق سمجھا جا رہا ہے آج سرکاری اسکول کے اسٹوڈنٹس نے اس تفرق کو ختم کیا ،اساتذہ نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے میں کافی وسعت ملی ہے ،آج سرکاری اسکولوں میں وہ سب سہولیات دستیاب ہیں جو پہلے نجی اسکولوں میں ہوتی تھیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرکے استفادہ حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details