اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلام حسن میر نے ڈاکٹر شاہ نواز احمد ڈار کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی

اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے ڈاکٹر شاہ نواز احمد ڈار کے گھر کا دورہ کیا۔

غلام حسن میر نے ڈاکٹر شاہ نواز احمد ڈار کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی
غلام حسن میر نے ڈاکٹر شاہ نواز احمد ڈار کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ایک وفد کی قیادت میں ڈاکٹر شاہ نواز احمد ڈار کے سوگوار خاندان کے گھر واقع نائیڈ گام کا دورہ کیا، جو 20 اکتوبر بروز اتوار کو گاندربل ضلع کے گگن گیر علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہو گئے ان کے ساتھ مزید چھ افراد بھی ہلاک ہو گئے۔ پارٹی کے دیگر افراد ان کے ہمراہ تھے۔

پارٹی رہنماؤں نے سوگوار خاندان کے ارکان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون اور غمزدہ خاندان کے لیے اس گہرے نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام حسن میر نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے پر دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہے۔ لہزا اپنی پارٹی کی پوری قیادت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس گہرے نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم ان غیر مقامی مزدوروں کے خاندانوں سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس خوفناک دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔میر نے کہا کہ ملیٹنسی انسانیت کی دشمن ہے، جس کا آپ اندازہ اس ملٹنٹ حملے سے لگا سکتے ہیں کہ کتنی جانیں ضائع ہوئیں اور کتنوں کے گھر اجڑ گئے اور یتیم ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ یہ 1989 سے دیکھتے آئے ہیں، اس وقت گر چہ ملیٹنسی کا دباؤ پہلے جیسا نہیں ہے مگر یہ ماننا کہ یہ بلکل ختم ہو چکی ہے یہ بات صحیح نہیں ہے اور جب ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں تو سماج اسے ناپسند کرتا اور اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے غلام حسن میر نے کہا کہ سرکاری کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے اور اس بات پر سوچنا چاہیے کہ ایسے واقعات کیوں رونماہو رہے اور کیسے ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہلاکتوں کے بعد غیر مقامی مزدور تزبزب میں، انتظامیہ اور اپوزیشن کی بیان بازی

تعزیتی دورے کے موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر صوبائی نائب صدر محمد اشرف میر، چیف ترجمان منتظر محی الدین موجود تھے۔

ایک ہفتہ قبل ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار اپنی بیٹی کی شادی کے لیے گھر واپس آئے تھے۔ جب وہ جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے گگنگیر علاقے میں سرنگ کی تعمیر کے مقام پر کام پر واپس آ رہا تھا، اس نے اپنے خاندان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد کی ایک اہم رسم کے لیے منگل کو واپس آئیں گے۔

تاہم، اتوار کو، شاہنواز تعمیراتی کمپنی کے سات ملازمین میں شامل تھے جو ایک کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تھے جس میں فرم کے کارکنان رہتے تھے۔ پیر کے روز انہیں بڈگام ضلع ان کے آبائی گاؤں نائیڈگام میں سپرد خاک کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details